لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
لاہور میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

لاہور میں جمعرات کے روز چھت اور دیوار گرنے کے دو مختلف واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے، جب کہ شہر میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

ریسکیو 1122 کے بیان کے مطابق شہر کے علاقے امر سدھو میں بندیانوالہ پل کے قریب ایک مکان کی چھت موسلا دھار بارش کے باعث گر گئی جس کے نتیجے میں 10 سال سے کم عمر کے تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایک اور بچہ جس کی عمر 10 سال تھی، زخمی ہو گیا جسے لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں، گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال کی دیوار گر گئی، جس سے 14 اضافی افراد زخمی ہوئے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ زخمیوں کو گنگا رام اسپتال لے جایا گیاہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

بدھ کو مون سون کی ریکارڈ بارش نے صوبائی دارالحکومت میں نظام زندگی درہم برہم کردیا، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا تھا کہ شہری سیلاب اور صرف نو گھنٹے میں 272 ملی میٹر کی ریکارڈ توڑ بارش نے لاہور میں سڑکوں پر پانی کے تالاب بنا دیئے۔

بارش کے باعث کم از کم چھ افراد ہلاک بھی ہوئے۔

مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ: لاہور میں ریکارڈ توڑ بارش، سڑکیں تالاب، بجلی کا نظام درہم برہم

تیز بارش سے اچھرہ، شادمان، گلبرگ، مسلم ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جوہر ٹاؤن،قذافی اسٹیڈیم، ٹاؤن شپ، بادامی باغ، عابد مارکیٹ، نسبت روڈ، ہربنس پورہ، گوالمنڈی، گڑھی شاہو، شاہ جمال، تاج پورہ،لکشمی چوک، میکلوڈ روڈ، چوبرجی، اسلام پورہ، سندہ، کرشن نگر بازار، شادباغ، ریلوے اسٹیشن، مصری شاہ، وسیم پورہ، مغل پورہ، دو مریہ پل، کوئینز روڈ اور کوپر روڈ، بابر مارکیٹ، آؤٹ فال روڈ، شاہدرہ اور انارکلی سمیت مختلف علاقے زیرآب آگئے۔

Related Posts