لاہور: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف شہروں سے7 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری راولپنڈی، ساہیوال، بہاولپور اور گوجرنوالہ سے عمل میں لائی گئی ہے ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ڈیٹو نیٹرز، اسلحہ و گولیاں اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت ابرارالحق، عبدالرحمن، عمیر، عمران، اشفاق، ایواب ور معاویہ کے نام سے ہوئی ہے ، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید
حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے139 کومبنگ آپریشنز کے دوران 18 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں ، کومبنگ آپریشنز میں 8523 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔