اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس مسرت ہلالی کی بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی تقرری کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 16 ہوگئی اور وہ سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی دوسری خاتون جج ہیں۔
صدر مملکت نے ڈاکٹر سید محمد انور کی بطور عالم جج وفاقی شرعی عدالت تعیناتی کی منظوری بھی دی۔
سوئیڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، قرآن مجید کی بے حرمتی پر پاکستان کا احتجاج
ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان کی بطور چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کردی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین فیڈرل سروس ٹریبونل کی تعیناتی 3 سال کی ناقابل توسیع مدت کیلئے کی۔
جسٹس ریٹائرڈ روح الامین خان پشاور ہائیکورٹ کے سابق جج ہیں۔