مستقبل میں شو کی میزبانی کی تو ماہرہ خان کو مدعو نہیں کروں گا، میکال ذوالفقار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مستقبل میں شو کی میزبانی کی تو ماہرہ خان کو مدعو نہیں کروں گا، میکال ذوالفقار
مستقبل میں شو کی میزبانی کی تو ماہرہ خان کو مدعو نہیں کروں گا، میکال ذوالفقار

ابرار الحق کے مقبول گانے ’سانو تیرے نال پیار ہو گیا‘ سے شہرت پانے والے اداکار میکال ذوالفقار نے حال ہی میں ماہرہ خان کے عجیب و غریب رویے کا انکشاف کیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے حال ہی میں فلم ‘منی بیک گارنٹی’ پروڈیوس کی، اور ‘چاکلیٹ ٹائمز’ کے عنوان سے ایک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے ماہرہ خان کے بارے میں کچھ باتیں بتائیں۔

اُن سے ایک سوال کیا گیا کہ ”اگر آپ کبھی شو کی میزبانی کریں گے تو آپ اپنے شو میں کس اداکار کو نہیں بلائیں گے؟“ کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو مدعو نہیں کریں گے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وہ نہیں آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں نے ان سے کچھ پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا ہے لیکن وہ میری پیشکشوں کا جواب نہیں دیتیں،”۔

مزید پڑھیں:وہ اداکارہ جنہیں اپنی سوتن کا علم شوہر کی موت کے دن ہوا

اس سے قبل میکال ذوالفقار نے ایک بار کہا تھا کہ ماہرہ خان ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی اور اس بار پھر انہوں نے بہترین انداز میں اس حقیقت کا انکشاف کیا۔ واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک مشہور سیریل ’شہرِ ذات‘ میں کام کیا تھا جس کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے۔

Related Posts