کراچی: سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری فانی دنیا کو خیر باد کہہ گئے۔
وسیم انصاری کے اہلخانہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ یوٹیلٹی بل بھرنے گئے تھے اور اچانک گرپڑے انہیں اسپتال لے جایاگیا لیکن جانبرنہ ہوسکے۔
مزید پڑھیں:پرویز مشرف کی اداکارہ نواسی کا انہیں شاندار خراج عقیدت
اہلخانہ کے مطابق وسیم انصاری کی نمازجنازہ اداکرنے کے بعد تدفین کردی گئی ہے، مرحوم کچھ عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے۔