نانگا پربت میں پھنسے پاکستانی کوہ پیماآصف بھٹی کون ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نانگا پربت میں پھنسے پاکستانی کوہ پیماآصف بھٹی کون ہیں؟
نانگا پربت میں پھنسے پاکستانی کوہ پیماآصف بھٹی کون ہیں؟

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی جو اسلام آباد کی ایئر یونیورسٹی کے پروفیسر ہیں، پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت میں پھنس گئے ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما آصف بھٹی 8,126 میٹر بلند نانگا پربت پہاڑ کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے بعد برف پھنس گئے ہیں۔

اے سی پی سکریٹری کرار حیدری نے کہا کہ آصف بھٹی 7,500 میٹر سے 8,000 میٹر کی اونچائی پر برف میں پھنس گئے ہیں، انہیں مدد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”انہیں لانے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوگی۔

دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متعلقہ حکام کو نانگا پربت پر پھنس جانے والے پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی کے لیے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

کوہ پیما آصف بھٹی کے بیٹے واصف کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے گلگت بلتستان (جی بی) کے سول اور ملٹری حکام کو نانگا پربت پر پھنسے آصف بھٹی کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کرنے کا حکم دیا۔

آصف، معروف پاکستانی کوہ پیما لیفٹیننٹ کرنل (ر) ڈاکٹر جبار بھٹی، ڈاکٹر نوید، سعد محمد اور فہیم پاشا کے ساتھ چند روز قبل اس مہم کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ کرار حیدری نے کہا، ”ان کی ٹیم کے دیگر اراکین نے ابھی تک اپنی آخری سمٹ پش شروع نہیں کی ہے۔”

کوہ پیما شہروز کاشف نے ریسکیو مشن کے لیے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا ہے اور متعلقہ محکموں سے عاجزی کے ساتھ اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنے پر غور کریں۔

21 فیصد موت کے امکانات کے ساتھ، نانگا پربت دنیا کے پانچ خطرناک ترین پہاڑوں میں سے ایک ہے، اب تک 85 کوہ پیمااسے سر کرنے کی کوشش کے دوران موت کی وادی میں جا چکے ہیں۔

اتوار کو پاکستانی خواتین کوہ پیما نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ نے ایک درجن سے زائد مقامی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ نانگا پربت سر کیا۔ اس کارنامے نے کیانی اور بیگ کو نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین بنا دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیمیں آئندہ سال انگلینڈ کا دورہ کرینگی

گزشتہ ماہ ناروے، روس، امریکہ، سوئٹزرلینڈ، فرانس، ترکی، میکسیکو، نیپال اور پاکستان کے 23 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کیا۔

Related Posts