ایشیز سیریز میں کینگروز کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد آسٹریلوی اخبار نے انگلش کپتان بین اسٹوکس کی نازیبا تصویر شائع کردی۔
آسٹریلوی اخباد دی ویسٹ کی جانب سے حال ہی میں انگلش کپتان بین اسٹوکس کی تصویر شیئر کی گئی، جس میں وہ ایک بچے کی طرح منہ میں چوسنی اور ڈائپر پہنے ہوئے ٹرافی اور بال کو پکڑتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نیچے کیپشن میں لکھا ہے کہ کرائینگ بیبی (روتو بچے)۔
واضح رہے کہ لارڈز میں دوسرے ایشز ٹیسٹ کے متنازع انداز میں ختم ہونے کے بعد سے ہی برطانوی اور آسٹریلوی میڈیا کے درمیان لڑائی دیکھنے میں آرہی ہے، جس میں برطانوی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ کینگروز نے دھوکا دہی سے میچ جیتا۔
بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار
اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں روز الیکس کیری نے جونی بیئرسٹو کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کر دیا تھا، فیلڈ امپائر کی جانب سے فیصلہ تھرڈ امپائر کی جانب بھیجا گیا اور تھرڈ امپائر نے انگلش بیٹر کو آؤٹ قرار دیا جس کے بعد انگلش شائقین کی جانب سے آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
میری لیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) ممبران نے لانگ روم میں آسٹریلین کھلاڑیوں کے خلاف نعرے لگائے، عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر کا لانگ روم میں ایم سی سی ممبران سے سامنا ہوا، عثمان خواجہ کو آسٹریلوی کھلاڑی نے جملوں کا تبادلہ کرنے سے روکا۔
That’s definitely not me, since when did I bowl with the new ball https://t.co/24wI5GzohD
— Ben Stokes (@benstokes38) July 3, 2023
آسٹریلوی اخبار کی یہ خبر اور تصویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے، انگلش کپتان بین اسٹوکس کا بھی اس پر ردعمل سامنے آیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں یہ بالکل نہیں ہوں، میں نے کب نئی گیند سے بولنگ کی؟