اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر قیادت وفاقی حکومت ایمرجنسی لگا کر دورانیہ بڑھانے کو نامناسب قرار دے رہی ہے، حکومت نے اقتدار بر وقت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت میں شامل 2 اہم جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایمرجنسی لگا کر اقتدار کی مدت بڑھانے کے خلاف بیانات جاری کردئیے۔ پی پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد نگراں سیٹ اپ آئے گا۔
ہم مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں، سیاست کیلئے وقت نہیں، بلاول
پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ایمرجنسی لگا کر دورانیہ بڑھانا مناسب نہیں ہوگا۔ آئین میں لمبے عرصے تک کیلئے نگران حکومت کی گنجائش نہیں ہے۔ پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صرف دو جماعتیں ملک کی قسمت کے فیصلے نہیں کریں گی۔
دوسری جانب وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مدت مکمل ہونے پر حکومت چھوڑ دیں گے۔ ہم نہیں چاہتے کہ الیکشن آگے چلے جائیں۔ علیم خان الیکشن نہیں لڑنا چاہتے۔
خیال رہے کہ موجودہ حکومت پر ایمرجنسی لگا کر اپنی مدتِ اقتدار کو طول دینے کی خواہش رکھنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم کے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔