فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آپ کو کیوں دیکھنی چاہیئے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس عید الاضحیٰ پر سینما گھروں میں پانچ پاکستانی فلمیں ریلیز ہوئیں ، جن میں تیری میری کہانیاں، آرپار، اللہ یار اینڈ دی 100 فلاورز آف گاڈ، بے بی لیشئیس، مداری اور وی آئی پی شامل ہیں۔

ٖعید الاضحیٰ کے موقع پر میں نے فلم تیری میری کہانیاں کی شاندار کاسٹ اور پروڈکشن میں سی پرائم کا نام دیکھتے ہوئے اسے دیکھنے کیلئے منتخب کیا، جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ محسور کیا وہ شجاع حیدر کی آواز میں گنگنایا گیا نوازشیں کرم تھا جو کہ فلم کا ٹائٹل ٹریک بھی تھا۔

فلم تین مختصر کہانیوں پر مبنی ہے جن میں جن محل کو نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا ہے، پسوڑی کو مرینہ خان نے جبکہ ایک سو تیسواں کو ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

جن محل

فلم تیری میری کہانیاں کی پہلی مختصر فلم جن محل تھی جس کی کاسٹ میں حرا، مانی اور گلِ رانا شامل تھے۔ فلم کے نام سے ایسا ظاہر ہورہا ہے کہ شاید یہ ایک ہارر فلم ہوگی لیکن اس میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا بلکہ یہ مزاحیہ اور ہلکی پھلکی ہارر فلم تھی۔ فلم کی کاسٹ نے اچھا کام کیا خاص طور پر گلِ رانا کا کام ستائش کے قابل ہے ۔ فلم کی عکس بندی اور ڈائیلاگ سب بہترین تھے۔

پسوڑی

رمشا خان اور شہریار منور کی مختصر فلم پسوڑی واقعی میں ایک پسوڑی تھی۔ فلم کو واسع چوہدری نے لکھا جبکہ مرینہ خان نے ڈائریکٹ کیا۔ اس کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اپنے نکاح سے کچھ دن پہلے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا نکاح اور سنگنگ ٹیلنٹ شو کیلئے آڈیشن دونوں ایک ہی دن ہے۔

اب یہاں پر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ ان دونوں میں سے کس کا انتخاب کرے گی جو کہ آپ کو فلم دیکھنے کے بعد ہی معلوم ہوگا۔ فلم میں بابر علی کا کام سب سے اچھا تھا۔

ایک سو تیسواں

ایک سو تیسواں باقی دونوں فلموں سے کافی مختلف تھی، جس کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا اور ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا، اس کی کاسٹ میں مہوش حیات، وہاج علی اور زاہد احمد شامل تھے۔

یہ فلم محبت، خیانت اور بے وفائی کے گرد گھومتی ہے، فلم کی کاسٹ بہت جاندار تھی، مہوش حیات پوری فلم میں بہت اچھی لگ رہی تھیں، وہاج علی نے بھی اچھا کام کیا لیکن یہاں پر زاہد احمد زیادہ تعریف کے مستحق ہیں کیونکہ انہوں نے فلم میں اپنا کردار بہت اچھے سے ادا کیا۔

میرے خیال میں تیری میری کہانیں ایک بہترین فلم ہے جو کہ آپ کو سینما میں جاکر ضرور دیکھنی چاہئیے۔

Related Posts