پوسٹ حج آپریشن کا آغاز، دو ابتدائی پروازوں سے حجاج کرام کراچی اور لاہور پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ایئر لائن کے ذریعے 329 حجاج لاہور اور 360 حجاج کرام کراچی پہنچ گئے۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے شروع ہو گیا ہے، اور پہلی پرواز پی کے 760 کے ذریعے 329 حجاج لاہور پہنچ گئے ہیں۔

پی آئی اے کے اسٹیشن مینیجر علی عباس شاہ، حج مینیجر میاں سہیل محمود نے حجاج کرام کا استقبال کیا اور حجاج کرام کو پی آئی اے کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب سے پاکستان تک کا سفر، حجاجِ کرام کی وطن واپسی آج سے ہوگی

حجاج کرام نے جدہ حج ٹرمینل پر پی آئی اے کے عملہ اور قومی ائر لائن کی خدمات کو سراہا اور فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

کراچی کے حاجی بھی اپنے شہر لوٹنا شروع

پی آئی اے کی پرواز حجاج کو لے کر جدہ سے کراچی پہنچ گئی ہے، پرواز پی کے 832 سے 360 حجاج کرام کراچی پہنچے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حاجیوں کا استقبال کیا اور حجاج کو ہار پہنائے اور مبارکباد دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہےگا۔

Related Posts