میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے آلائشوں کی صفائی کے بعد اگلا چیلنج بارشوں سے نمٹنے کا ہے۔ جماعتِ اسلامی رواداری کو فروغ دے۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ جو ہونا تھا، ہوگیا، شیروانی 4 سال بعد آجائے گی، حافظ نعیم رواداری کو فروغ دیں۔ جماعتِ اسلامی کھالیں جمع کر رہی تھی، میں اس میں مدد نہیں کرسکتا۔ کچھ لوگوں نے کچرے پر کھڑے ہو کر تصویریں بنوائیں۔
حکومت کی الٹی گنتی 12جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔شیخ رشید
میئر کراچی نے کہا کہ جب کچرا اٹھ گیا تو کوئی تصویر نہیں بنوائی گئی۔ جو تصویر پوسٹ کی گئی، اس میں کارکنان سولڈ ویسٹ کی جیکٹ پہنے ہوئے تھے۔ آلائشوں کا آپریشن مکمل ہوا، چونا بھی ڈالا گیا اور سپرے بھی کیا گیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگلا چیلنج بارشوں کا ہے۔ اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ضلع غربی کے جنرل سیکریٹری علی احمد جان، ٹاؤن چیئرمین اورنگی جمیل ضیا ڈاہری، نائب چیئرمین عثمان صغیر اور میونسپل کمشنر سے بھی ملے۔
ملاقات کے دوران میئر کراچی نے مختلف معاملات کا جائزہ لیا۔ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا اور مختلف تنظیموں کے کیمپس میں گئے۔ میئر کراچی نے آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے معاملات کی نگرانی بھی کی۔