کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دانہ سر کی چیک پوسٹ کو حملے کا نشانہ بنایا۔ جوابی فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔
عدالت نے گوردوارے سے بھتہ مانگنے پر ملزم کو جیل بھیج دیا
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے واقعے کی مذمت کی۔
وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں جو پختہ عزم کے ساتھ قوم کی حفاظت کر رہی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کی کابینہ نے صوبے میں قومی شاہراہوں پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹس ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی اور سکیورٹی ادارے پوسٹس فوری ختم کریں۔
صوبائی کابینہ اجلاس کی صدارت میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ ماہ بلوچستان کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران سکیورٹی چیکنگ کی آڑ میں سڑکوں پر چیک پوسٹوں کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ کا کہنا تھا کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر چیک پوسٹ قائم نہ کرے۔