مشہورومعروف اداکار جولین سینڈز امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہائیکنگ کے دوران لاپتہ ہونے کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ حکام نے جولین سینڈز کے انتقال کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق جولین سینڈز نے 80ء اور 90ء کی دہائی میں آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد متعدد فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھائے جو پیدل سفر کے دوران غائب ہونے کے 5ماہ بعد جنوبی کیلیفورنیا کے ایک پہاڑ پر مردہ پائے گئے۔
عید الاضحیٰ پر کونسی 3 پاکستانی فلموں کا ٹی وی پریمیئر ہوگا؟
منگل کے روز سامنے آنے والی خبر کے مطابق اداکار جولین سینڈز کی باقیات پیدل سفر کرنے والوں کو ہفتے کے روز ماؤنڈ بالڈی کے قریب جنگل میں ملیں۔ 65 سالہ فنکار جولین سینڈز شوقیہ اور تجربہ کار ہائیکر سمجھے جاتے تھے۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں رہائش پذیر جولین سینڈز رواں برس 13 جنوری کو لاپتہ ہوگئے تھے جن کو کئی بار تلاش کرنے کیلئے درونز اور ہیلی کاپٹرز سے مدد لی گئی تاہم سخت موسمی حالات کے باعث تلاش کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔
خیال رہے کہ اداکار جولین سینڈز نے وار لاک، باکسنگ ہیلینا، بلڈ اینڈ بون، گوتھک، دی ٹریل اور ٹائم کوڈ جیسی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد عوام کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار سامنے آیا ہے۔