اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں انتظامیہ الرٹ رہے۔ قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی سخت مانیٹرنگ کریں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر لاہور میں سیلابی صورتحال کے دوران ناقص کارکردگی کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ناقص نکاسئ آب کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
پاکستان کو تیل کی فراہمی منافع سے مشروط ہے، روسی سفیر
بیان میں وزیر اعظم نے کوتاہی برتنے والے متعلقہ حکام کو فی الفور معطل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کے سست اقدامات نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ متوقع بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کیلئے مکمل تیاری کی جائے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دنوں میں انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ رہے۔ نکاسئ آب کیلئے درکاری مشینری کے حصول میں درپیش مسائل کو حل کیا جائے۔ عید کے دوران قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی سخت مانیٹرنگ کریں۔
انہوں نے عید کے موقعے پر درکار انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عید کے دنوں میں شہریوں کیلئے صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کے سدباب کیلئے بھرپور انتظامات کیے جائیں۔