معروف اداکار فہد مصطفیٰ نے حال ہی میں اپنی 40 ویں سالگرہ منائی۔
فہد مصطفیٰ کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی مقبول ڈراموں اور فلموں میں کام کیا ہے، اداکار کو شہر ت ڈرامہ سیریل میں عبدالقادر ہوں سے ملی۔
فہد مصطفیٰ کی 40 ویں سالگرہ پر اُن کے نمایاں کاموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:
سندھ پولیس کے اعزازی ایس پی بن گئے
فہد مصطفیٰ کو 2022 کی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں پولیس کا مثبت کردار پیش کرنے پر داد ملی اور انھیں سندھ پولیس کا اعزازی ایس پی بنادیا گیا۔
بالی ووڈ میں کام کئے بغیر مقبول
اداکار فہد مصطفیٰ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ میں بھی کام کرنے کی آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس پر پاکستان میں کام کرنے کو ترجیح دی۔
بھارتی اداکار اوم پوری بھی فہد مصطفیٰ کی اداکاری سے متاثر
بھارتی اداکار اوم پوری نے فہد مصطفیٰ کے ہمراہ پاکستانی فلم ایکٹراِن لاء میں کام کیا تھا جس کی پروموشن کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ فہد مصطفیٰ ایک بہترین اداکار ہیں اور یہ کسی بھی مشہور بالی ووڈ اداکار کو سخت مقابلہ دے سکتے ہیں۔
فلمیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ فہد مصطفیٰ کی فلم لاڈ ویڈینگ ایک بہترین سماجی موضوع پر مبنی فلم تھی جس میں جہیز کے مسئلے کو اجاگر کیا گیا تھا، اسی طرح ایکٹر اِن لاء بھی بہترین تفریحی فلم تھی جس میں معاشرے کے پیچیدہ مسائل کو ہلکے پھلکے مزاحیہ انداز میں دکھایا گیا تھا۔
ہندو بچے کو علاج کیلئے رقم عطیہ
فہد مصطفی نے 3 سالہ ہندو بچے دپیش کو علاج کیلئے رقم عطیہ کی تھی۔