واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ خطے میں دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم برقرار ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملرکا کہنا تھا کہ مانتے ہیں کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لیے بہت سے اقدامات کئے ہیں تاہم ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں پر پابندی یقینی رکھنے کیلئے اقدامات کرتا رہے۔
میتھیو ملرنے کہاکہ پاکستان کے عوام کئی برس تک دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے ہیں، پاکستانی حکام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں جو کہ 2023 کے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا حصہ ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آج ہونے کا امکان
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر سیز فائر جاری رکھیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، صدر جو بائیڈن نے بھی اپنی پریس کانفرنس میں اس مسئلے کو اٹھایا تھا۔