نیویارک: ایمازون نے 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 بلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان کردیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹی نیشنل آن لائن ٹیکنالوجی کمپنی ایمازون نے 2030 تک بھارت میں اپنی سرمایہ کاری کو 26 بلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان ہے۔
ایمازون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اینڈی جسی کی امریکا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد کیے گئے اعلان میں نئی منصوبہ بند سرمایہ کاری میں 6.5 بلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔
انسٹاگرام نے ریلز ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا
ایمازون نے اپنی ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ مودی اور جسی نے بھارت سٹارٹ اپس کو سپورٹ کرنے، ملازمتیں پیدا کرنے، برآمدات کو فعال کرنے، ڈیجیٹلائزیشن اور چھوٹے کاروباروں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے بااختیار بنانے کے بارے میں بات کی۔
واضح رہے کہ دورہ امریکا کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ایپل، گوگل اور مائیکروسافٹ سمیت دیگر امریکی اور ہندوستانی ٹیکنالوجی ایگزیکٹوز سے ملاقات کی تھی اور ان سے بھارت میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی۔