حج 1444ھ سے قبل سعودی حکومت نے عازمین کے لیے کھانے پینے کے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ اس حوالے سے تقریباً 289 فوڈ سرونگ کمپنیاں اس سال حج میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ کمپنیاں مقدس مقامات میں حجاج کرام کے لیے تقریباً 30 ملین فوڈ پیکٹ تیار کریں گی۔
مکہ مکرمہ میں فوڈ سرونگ اینڈ کیٹرنگ رزق کے ٹھیکیداروں کے سربراہ احمد الشریف نے بتایا کہ “مقدس دارالحکومت کی میونسپلٹی کی طرف سے تقریباً 289 کمپنیوں اور امدادی فرموں کو تیار کیا ہےتاکہ حجاج کرام کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔ یہ کمپنیاں تقریباً 30 ملین فوڈ پیکٹ تیار کریں گی اور یہ فوڈ پیکٹ حجاج کرام کو دن میں تین اوقات میں فراہم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد سربکف مہمند زہر سے ہلاک
انہوں نےکہا کہ حاجیوں کے لیے تیار شدہ کھانوں میں اسنیکس، جوس، دودھ، پانی، تازہ پھل اور گرم اور ٹھنڈے مشروبات شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “انسانی عملہ کھانے کی تیاری اور نقل و حمل پر کام کر رہا ہے۔ کیٹرنگ کنٹریکٹرز کے ہیڈ کوارٹر کے فیلڈ وزٹ کیے جا رہے ہیں اور مقدس مقامات تمام مقامات کو جراثیم سے پاک کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

فوڈ سروس کی فراہمی کی نگرانی
مکہ معظمہ بلدیہ کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے بتایا کہ میونسپلٹی نے خوراک کے شعبے میں اعلیٰ صلاحیتوں کی حامل متعدد بڑی کمپنیوں کو فعال کیا ہے۔ تاکہ حجاج کرام کو مناسک کی ادائی کے دوران بہترین اور عالمی معیار کی خوراک فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مکہ معظمہ سیکرٹریٹ نے حج میں راشن اور غذائیت کی خدمات فراہم کرنے والوں کی نگرانی کا کے لیے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے۔ اس کے لیے سیکرٹریٹ نے متعدد فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جن میں موجود تکنیکی ماہرین اور مبصرین لیبارٹریزمیں تیار شدہ فوڈز کی چیکنگ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ٹیمیں راشن کی مجازسہولیات کا معائنہ کرنے، کھانے کے نمونوں کو واپس لینے اور ان کا تجزیہ کرنے کے لیے مسلسل فیلڈ ٹور کریں گی۔ آلات کے ذریعے پتہ لگائیں گی تاکہ استعمال کیے جانے والے مواد جیسے فرائینگ آئل اور حفظان صحت کے مواد اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔