برازیلیا: برازیل میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں مسلح نوجوان نے ایک اسکول میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے باعث ایک 16سالہ لڑکی ہلاک اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برازیل کے جنوبی شہر میں واقع پروفیسر ہیلینا کولوڈی پبلک اسکول میں 21 سالہ سابق طالب علم نے 21 سے زائد گولیاں چلائیں۔
حملہ آور سابق طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مذکورہ طالب علم دستاویزات لینے اسکول آیا تھا،پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان سمیت دنیا بھر میں پناہ گزینوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
ایک 17 سالہ طالب علم زخمی بھی ہوا ہے، جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔برازیل میں ایک سال کے دوران اسکولوں پر حملوں کے 12 سے زائد واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جن میں متعدد بچے اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔