سربراہ تحریک انصاف سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سربراہ تحریک انصاف سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
سربراہ تحریک انصاف سمیت اہم رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

لاہور: سربراہ پی ٹی آئی، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر سمیت دیگر کے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ملزمان کے خلاف تھانہ نصیر آباد اور ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر گرفتار نہ کیا جاسکا، عدالت ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرے۔تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

پولیس کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے لیے دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ دیگر ملزمان میں مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، حسان اللہ نیازی، جمشید چیمہ سمیت 7 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کی انسداد بدعنوانی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

معزز جج علی رضا نے چوہدری پرویز الٰہی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

Related Posts