الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہوگی۔فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فردوس عاشق اعوان
لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی نہ تین میں ہے نہ تیرہ میں، عثمان بزدار کی جگہ نیا وزیرِ اعلیٰ لانے کی بات بے بنیاد ہے۔

اسلام آباد: سیکریٹری اطلاعات استحکامِ پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی گینگ آف فائیو کی سرغنہ اور میں اس کا شکار تھی۔ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کسی کی خواہشات پر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی پی پی نے چیئرمین سینیٹ کی مراعات کا بل مسترد کردیا

گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان سامنے آنے کے بعد استحکامِ پاکستان پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کافیصلہ کرے گی۔ ہم ایک علیحدہ شناخت اور منشور کے ساتھ عوام کے دروازوں پر دستک دیتے نظر آئیں گے۔

سابق معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے ہم نظام کو بدلنے کی کوشش کررہے تھے، تاہم اس میں کامیابی نہیں ہوئی، تاہم نظام کو بدلنا ہوگا۔ ہمارے لیے گینگ آف فائیو کا حصہ بننا مشکل امر تھا۔ اس سارے عمل میں ان کی حصہ داری کرنی پڑتی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گینگ آف فائیو کا ایجنڈا اور ٹارگٹ اپنی ذات سے منسلک تھا۔ میں نے یرغمالی گینگ اور ہائی جیکر ٹولے کے بارے میں عمران خان کو واٹس ایپ پیغام بھیجا تو وہی پیغام عثمان بزدار کو چلا گیا۔ سب کی سرغنہ سابق خاتونِ اوّل تھیں۔

Related Posts