امریکا میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیخلاف کوششوں پر پاکستانی آفیسر کو ایوارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: امریکا میں انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے خلاف کوششوں پر پاکستانی آفیسر ظہیر احمد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے انسانی اسمگلنگ پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام پر ایک پاکستانی سمیت 8 افراد کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے نمایاں کردار ادا کرنے پر ایوارڈ پانے والے پاکستانی ظہیر احمد پولیس سروس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل ہیں۔ ظہیر احمد، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ یونٹ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ظہیر احمد نے انتھک کام کیا۔ رپورٹ کے مطابق ظہیراحمد کی کاوشوں سے اینٹی ٹریفکنگ، اینٹی اسمگلنگ قوانین بنے جبکہ ان کی کوششوں سے متعدد گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق سالانہ رپورٹ جاری کی جاتی ہے، تازہ رپورٹ میں 24ممالک کو انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے کی گئی تین درجہ بندیوں میں نچلے درجے میں شامل کیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی صورتحال سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ کے تیسرے ٹیئر میں شامل ممالک میں افغانستان، چین، وینزویلا، ترکمانستان، میانمار، بیلاروس، شام، ایران اور شمالی کوریا شامل ہیں۔

Related Posts