یونان کشتی حادثہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومت سے انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونان کشتی حادثہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومت سے انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
یونان کشتی حادثہ، اسپیکر قومی اسمبلی کا حکومت سے انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث جاری ہے۔ریاض الحق نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے بجٹ میں ناکافی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

انہوں نے پانی کی قلت کا مسئلہ کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ڈیمز تعمیر کرنے پر زور دیا۔

اسپیکرنے یونان میں کشتی الٹنے کے واقعے میں پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے تارکین وطن کی ہلاکت پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعے کا نوٹس لے اور انسانی سمگلرز کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

قومی اسمبلی نے آج ایک قرار داد منظور کی جس میں حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کمیونٹی کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز کو رواں سال کے آخر تک NON-LAPSABLE اکاؤنٹ میں منتقل کرے تاکہ ان اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔

مزید پڑھیں:یونان میں کشتی حادثہ، زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی:دفتر خارجہ

آبی وسائل کے وزیر خورشید احمد شاہ نے مجوزہ قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک کے قومی خزانے کو ایک بڑے نقصان سے بچانے میں مدد ملے گی۔

Related Posts