اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ کو میں نے نہیں، اے این ایف نے گرفتار کیا تھا۔ اس ادارے کے سربراہ میجر جنرل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اے این ایف نے انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کیا تھا۔ میں نے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی۔
میرے خلاف مقدمات سے حکومت کی ساکھ خراب ہوئی۔ شاہ محمود قریشی
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے پاس رانا ثناء اللہ کے خلاف سب کچھ تھا۔ ریاست ماں ہوتی ہے، ماں بچوں کو دھتکارتی نہیں ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی نے کہا کہ اللہ میری دھرتی ماں کو قائم رکھے۔ آپ حق پر ہوں تو اللہ تعالیٰ آپ کیلئے کافی ہوتا ہے۔ پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔ اللہ جانتا ہے انہوں نے کس حالت میں پارٹی چھوڑی۔
ماضی میں پی ٹی آئی دور میں رانا ثناء اللہ کو منشیات اسمگلنگ کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔رانا ثناء اللہ کو 2019ء میں ضمانت مل گئی تھی۔ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کہ آزمائشیں سب پر آتی ہیں۔ اللہ ہم سب کو کامیاب کرے۔