معروف اداکار وہاج علی نے کہا ہے کہ انھیں ڈراموں میں مرکزی کردار حاصل کرنے کے لئے بہت جدوجہد کرنی پڑی ہے۔
اداکار وہاج علی کو شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے 10 سال سے زیادہ ہوگئے ہیں، حال ہی میں اداکار کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں بحیثیت اداکار انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے کے لئے خوب جدوجہد کرنی پڑی۔
murtasim shorts,meerab and murtasim vm#shorts #youtubeshorts #viralshorts#TereBin #GeoEntertainment #HarPalGeo #GeoTV #7thSkyEntertainment #YumnaZaidi #WahajAli #BushraAnsari #SabeenaFarooq
#meerasim#murtasim#yamnazaidi #meerab #youtubeshorts #viralvideo#shorts #TereBin pic.twitter.com/efRQLi61YQ— Yumna (@Yum_na_zaidi) June 16, 2023
ویڈیو میں اداکار کو کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ بطور اداکار انہیں بے شک ابتدائی پروجیکٹس حاصل کرنے میں زیادہ جدوجہد نہیں کرنا پڑی لیکن مرکزی کرداروں کو حاصل کرنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔
رواں ہفتے یوٹیوب پر کونسے پاکستانی ڈرامے زیادہ دیکھے گئے؟
وہاج علی نے کہا کہ انہوں نے بطور اداکار اپنے ہنر اور اداکاری کو سیکھنے اور اسے بہتر سے بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔
وہاج علی اس وقت مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل تیرے بن میں مرتسم کا کردار ادا کررہے ہیں جس کو ناظرین بہت زیادہ پسند کررہے ہیں۔
اس سے قبل اداکار ڈرامہ سیریل ’دل ناامید تو نہیں‘، ’جو بچھڑ گئے‘ اور ’عشق جلیبی‘ میں پہلے ہی اپنی اداکاری کا لوہا منواچکے ہیں۔