میرے خلاف مقدمات سے حکومت کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد ناکام ہوگی۔شاہ محمود قریشی

ملتان: نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات سے حکومت کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔ میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں توڑ پھوڑ کے حق میں نہیں، بلکہ جہاں کھڑا تھا، وہیں ہوں۔ مجھ پر 5 مقدمات درج کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت  ٹی ایل پی معاہدہ کامیاب، مارچ ختم کرنیکا اعلان

گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھ پر 5 من گھڑت ایف آئی آرز کاٹی گئیں۔ 9 مئی واقعات پر مجھ پر لگائی گئی 13 دفعات میں سے ایک بھی ثابت نہیں ہوسکی۔ میں ملتان میں نہیں تھا۔ کچھ تو خوفِ خدا کریں۔

سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری گرفتاری اسلام آباد میں ہوئی، اڈیالہ جیل میں قید کیا یگا اور مقدمات ملتان میں درج کرلیے گئے۔ جھوٹے مقدمات سے حکومت کی ساکھ خراب ہوئی۔ ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہوچکی ہے۔

نائب چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے ہاتھ صاف اور ضمیر مطمئن ہے۔ بطور وزیرِ خارجہ پاکستانی اداروں کا دنیا بھر میں دفاع کیا۔ میری 40 سالہ سیاست حب الوطنی کی بنیاد پر ہے۔ جیل میں قیدِ تنہائی میں نقصِ امن کیسے پیدا ہوسکتا ہے؟

Related Posts