جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مورنے مورکل قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے سابق فاسٹ باؤلر مورنے مورکل کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے لیے سابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر مورنے مورکل کے ساتھ باضابطہ معاہدہ ہوگیا، پی سی بی کی جانب سے انہیں 6 ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمرگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے عبوری باؤلنگ کوچ مقرر کر رکھا تھا، تاہم اب اس عہدے کے لیے عمر گل اور مورنے مورکل میں سے کسی ایک کو چننا تھا، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے مورنے مورکل کے حق میں ووٹ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

خیال رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جولائی میں 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز ہونی ہے، سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی کھلاڑیوں کا کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں لگے گا جس کے بعد کھلاڑی سری لنکا کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔

Related Posts