اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے کا کام نہیں کرتے بلکہ سچ اور صرف سچ بولتے ہیں۔
سابق وزیرخزانہ نے ان خیالات کا اظہار کراچی واپس جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وہ اسلام آباد اپنے کچھ دوستوں سے ملنے کیلئے آئے تھے اور شاہد خاقان عباسی کے ساتھ رابطے کی کوشش بھی کرتے رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کے اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ نہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا اور ان کا اشارہ کس جانب ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی ڈوبتی کشتی کو سہارا دیا۔مریم نواز
قبل ازیں اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کی ٹانگیں کھینچنے والوں کو پارٹی میں رہنے کا حق نہیں۔ وزیرِ خزانہ کی محنت پر کوئی دو رائے نہیں ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار راتوں کو جاگتے ہیں۔ انہوں نے وزارتِ خزانہ کیلئے اپنی صحت خراب کرلی۔