آپ کو شاید یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ پاکستانی ڈراموں اور اسٹیج شوز کے بہت بڑے مداح ہیں۔
حال ہی میں سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ہربھجن سنگھ پاکستانی اسٹیج شوز کے بہت بڑے مداح ہیں۔
عبدالرزاق نے بتایا کہ ہربھجن سنگھ پاکستانی پنجابی اسٹیج ڈراموں کی سی ڈیز اپنے پاس رکھتے تھے اور ایک دفعہ انہوں نے مجھ سے بھی کچھ سی ڈیز مانگی تھیں۔ کرکٹر کے مطابق انہوں نے بھارتی کرکٹر کو پاکستانی اسٹیج شوز کی 30 سے 40 سی ڈیز دی تھیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں بھارت میں پرانے پاکستانی ڈرامے تنہائیاں، دھوپ کنارے اور بکرہ قسطوں میں بہت مقبول تھے اور لوگ انھیں کیسٹوں اور سی ڈیز پر دیکھا کرتے تھے۔