کراچی: نومنتخب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے رات گئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور برساتی نالوں کی صفائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
کراچی کے نومنتخب میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات دیر گئے ضلع شرقی اور اولڈ سٹی ایریا میں گارڈن نالے کا دورہ کرکے برساتی نالوں کی صفائی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
مرتضیٰ وہاب نے جوہر چورنگی انڈر پاس پرجاری کام کا معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تکمیل سے گلستان جوہر اور اطراف کے عوام کو ریلیف ملے گا، تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات جماعت اسلامی کو بھی سمجھنی چاہیے کہ ہمیں کراچی کیلئے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی تینوں نے ٹاؤنز جیتے ہیں۔
پاکستان خودمختار ملک ہے، آئی ایم ایف بلیک میل نہیں کرسکتا۔ اسحاق ڈار
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے میئر کے انتخاب کیلئے ہونے والی ووٹنگ میں پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہوگئے تھے۔