لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات گئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے۔
لطیف کھوسہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کی جو اتنی شدید تھی کہ گولیاں گھر کے دروازے کو چیرتی ہوئی اندر کھڑی گاڑیوں کو لگیں اور فائرنگ سے میرا ڈرائیونگ بھی زخمی ہوا۔
دوسری جانب ایس پی کینٹ اویس شفیق فائرنگ کے واقعے کے بعد سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچے۔
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،کالعدم تنظیم کے 4ملزمان گرفتار
پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لطیف کھوسہ کے گھر پر پستول اور رائفل سے سات فائر کئے گئے، ایک گولی گیراج میں موجود ڈرائیور جاوید کو لگی جسے زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے حملہ آوروں کی شناخت میں مدد لی جارہی ہے ۔