آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کرس ہیمس ورتھ کی فلم ایکسٹریکشن کا سیکوئل بہت جلد آنے والا ہے۔
سیم ہارگریو کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکسٹریکشن 2020 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ کافی مقبول ہوئی تھی، تاہم اب اس کا سیکوئل بہت جلد نیٹ فلکس پر پیش کیا جائے گا۔
ایکسٹریکشن
فلم میں کرس ہیمس ورتھ کو آسٹریلوی اسپشل فورسز کے سابق آپریٹر ٹائلر ریک کے کردار میں دکھایا گیا تھا جو کہ کرائم لارڈ کے مغوی بچے کو بچانے کیلئے رکھا گیا تھا۔ وہ لڑکے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔
ایکسٹریکشن 2
ایکسٹریکشن کے سیکوئل کی کہانی ایک فیملی کے گرد گھومے گی جنہیں ٹائلر ریک ایک جارجین گینگسٹر سے بچاتا ہے جس دوران گینگسٹر مرجاتا ہے تو پھر اُس کا بھائی ٹائلر سے بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔
کاسٹ
ایکسٹریکشن 2 کی کاسٹ میں کرس ہیمس ورتھ، ایڈم بیسا اور رائنا کیمبل شامل ہیں۔ فلم کے مناظر پراگ (چیک ریپبلک) اور ویانا (آسٹریا) میں شوٹ کیے گئے ہیں۔
ریلیز
نیٹ فلکس پر فلم 16 جون کو ریلیز ہوگی۔