حافظ نعیم کو شکست، پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا
بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال لیا

جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان 160 ووٹوں کے ساتھ میئر کے الیکشن میں ہار گئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کراچی منتخب ہو گئے ہیں۔

میئر الیکشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار مرتضیٰ وہاب میئر کے الیکشن کیلئے درکار 173ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ مقابل امیدوار جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمان 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

حکومت معاشی ایمرجنسی لگانا چاہتی ہے۔ شیخ رشید

میئر کراچی کا انتخاب آرٹس کونسل آڈیٹوریم میں ہوا جسے پولنگ اسٹیشن قرار دے دیا گیا تھا۔ میئر کراچی کے انتخاب کے وقت کم و بیش 303 منتخب ووٹرز موجود تھے۔ میئر کراچی کے انتخاب کیلئے پہلے مرتضیٰ وہاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا۔

بعد ازاں جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کیلئے ووٹنگ ہوئی۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مرتضیٰ وہاب میئر کے الیکشن کیلئے درکار 173 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے 30 منحرف اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

تحریکِ انصاف کے منحرف اراکین پولنگ اسٹیشن بھی نہیں پہنچے۔ ووٹنگ کیلئے سابق قائدِ حزبِ اختلاف سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سمیت 3 پی ٹی آئی اراکین بکتر بند گاڑی میں لائے گئے۔ ووٹنگ کے عمل کے دوران سیاسی کارکنان نے نعرے بازی بھی کی۔ 

Related Posts