پی ٹی آئی کا حافظ نعیم کو ووٹ دینے کا فیصلہ، منحرف یوسی چیئرمین کا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف کے منحرف یوسی چیئرمین اسد امان نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حافظ نعیم الرحمان کو میئر کے انتخاب کیلئے ووٹ دینے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منحرف یوسی چیئرمین اسد امان کا ایک اور ویڈیو بیان سامنے آیا ہے۔ نئے ویڈیو بیان میں اسد امان کا کہنا ہے کہ 12 جون کے اعلان پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میئر کراچی کیلئے امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حافظ نعیم کو میئر کیلئے سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی سندھ

قبل ازیں اپنے ایک اور ویڈیو بیان میں اسد امان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مجھ پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو ووٹ دینے کے فیصلے کو تسلیم نہ کروں۔ مجھے خدشہ ہے کہ کہیں مجھے اغواء نہ کر لیا جائے۔

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد پی ٹی آئی رہنما پہلے ہی پارٹی کو خیر باد کہہ کر سیاست سے دستبرداری کا اعلان کرچکے ہیں۔ تحریکِ انصاف کے 30 سے زائد یوسی چیئرمین جماعتِ اسلامی کے خلاف ہیں۔

حال ہی میں منتخب یوسی چیئرمین اجلاس میں جماعتِ اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمان کے خلاف فیصلہ سامنے آیا تھا۔ اسد امان کا دعویٰ تھا کہ تحریکِ انصاف کے کم و بیش 40 چیئرمین میئر کے انتخاب کے روز ایوان میں نہ جانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

میئر کراچی کا انتخاب آج ہو رہا ہے جس کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے مرتضیٰ وہاب جبکہ جماعتِ اسلامی کی جانب سے حافظ نعیم الرحمان کو امید نامزد کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اگر کسی اور جماعت کا میئر آیا تو اختیارات نہ ہونے کا شکوہ کرتا رہے گا۔

Related Posts