وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذر بائیجان پہنچ گئے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق باکو پہنچنے پر آذر بائیجان کے نائب وزیراعظم نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی دورہ آذر بائیجان میں صدر الہام علیوف کے ساتھ ملاقات ہوگی، ملاقات کے بعد دونوں رہنما میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان سے آذر بائیجان کے وزرا کا وفد بھی ملاقات کرے گا، اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے گفت و شنید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

حافظ نعیم الرحمان یا مرتضیٰ وہاب، میئر کراچی کا فیصلہ آج ہوگا

وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیرِ تجارت سید نوید قمر، وزیرِ اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک اور معاونِ خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم پاکستان کو اس دورے کی دعوت آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے دی تھی۔

دوسری جانب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے آذر بائیجان سے ایل این جی خریدنے کے لیے معاہدہ کرنے کی منظوری دے دی، آذر بائیجان سے ایل این جی کم از کم 3 ماہ کی ضرورت کے لیے رولنگ کی بنیاد پر خریدی جائے گی۔

Related Posts