کراچی: سمندری طوفان بیپر جوائے آج کیٹی بندر سے ٹکرائے گا، طوفان کا پاکستان کے سب سے بڑے شہر سے فاصلہ مزید کم ہوگیا جس کے نتیجے میں آج شہرِ قائد میں بارشیں متوقع ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اور بھارت کا رخ کرنے والے سمندری طوفان بیپر جوائے کا فاصلہ کراچی سے مزید کم ہو کر 250 کلومیٹر جبکہ کیٹی بندر سے 150 کلومیٹر رہ گیا۔ آج طوفان کے کیٹی بندر سے ٹکرانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سمندری طوفان سے قبل ہی کراچی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ
سندھ حکومت نے کیٹی بندر سمیت دیگر طوفان کے خدشات سے دوچار علاقوں کو پہلے ہی خالی کرالیا تھا۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے کراچی سے ٹکرانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں تاہم طوفان کے باعث بارشیں متوقع ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے سندھ کے دیگر شہروں بشمول مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، تھرپارکر، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں طوفان کے پیشِ نظر شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سمندری طوفان بیپر جوائے سے قبل ہی کراچی شہر میں بجلی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
گزشتہ روز کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی جس کے باعث شہریوں کی اجیرن ہو کر رہ گئی۔