لندن: سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور یو ٹیوبر عادل راجہ کو لندن پولیس نے کئی گھنٹے کی تفتیش کے بعد رہا کر دیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل راجہ کے وکیل مہتاب عزیز نے تصدیق کی کہ یوٹیوبر عادل راجہ کو پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کر دیا ہے، عادل راجہ کو پولیس نے تقریباً 8 گھنٹے تک تحویل میں رکھا گیا۔
مہتاب عزیز کے مطابق عادل راجہ اور ان کی فیملی کے ارکان کے فون بھی فی الحال بند ہیں،عادل راجہ نے پیر کو اپنا یوٹیوب چینل بند کرنے پر بات کی تھی، منگل کو عادل راجہ کی گرفتاری کے بعد ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی۔
وکیل مہتاب عزیز نے کہا کہ عادل راجہ کسی غلط کام میں ملوث ہوتے تو میں خود پولیس کو رپورٹ کرتا لیکن مجھے یقین ہے کہ عادل راجہ کسی غلط کام میں ملوث نہیں ہے،خیال ہے کہ عادل راجہ کو انسداد دہشتگردی قانون کے تحت گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں:پرویز مشرف کی اداکارہ نواسی کا انہیں شاندار خراج عقیدت
واضح رہے کہ عادل راجہ کے خلاف پاکستانی حکام نے مختلف شکایات درج کرائی ہوئی ہیں،پاکستان میں 9 مئی کو ہونے والے واقعات میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور یوٹیوبر عادل راجہ پر عوام کو ریاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔