روسی نوجوان کو نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روسی نوجوان کو نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھا جائے گا
روسی نوجوان کو نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھا جائے گا

قاہرہ: روسی سیاح پر مصر کے بحیرہ احمر میں حملہ کر کے اسے نگلنے والی شارک کو میوزیم میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ بحیرہ احمر میں شارک نے ایک 24 سالہ روسی سیاح پر حملہ کر کے اسے نگل لیا تھا۔

مصر کی وزارتِ ماحولیات کے مطابق روسی شخص پر ٹائیگر شارک نے حملہ کیا جسے پکڑ لیا گیا اور لیبارٹری میں یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شارک کے حملے کی وجہ کیا بنی۔

ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شارک کی آنتیں بالکل خالی تھیں جبکہ اس کے پیٹ میں شکار ہونے والے روسی نوجوان کے جسم کے کچھ ٹکڑے موجود تھے۔

شارک کے جسم پر خوشبو اور مصالے لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جیسے ہی یہ ممی بنانے کا عمل مکمل ہوگا تو میوزیم میں لوگوں کو شارک کو دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں:روس یوکرین جنگ روکنے کیلئے پہلے اسلحہ فراہمی روکنا ہوگی۔ولادیمیر پیوٹن

مصری حکام کا مزید کہنا تھا کہ محققین شارک کے رویے کی وجہ کو سمجھنا چاہتے ہیں اور یہ شناخت کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ حملوں میں بھی کیا یہی شارک ملوث تھی اور آخر کار حملوں کی وجہ کیا تھی۔

Related Posts