واشنگٹن: کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس نے امریکی ڈالر میں رقوم لینے کا سلسلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
بائنانس نے اپنے صارفین کو ترغیب دی کہ وہ آئندہ ہفتے کے آغاز تک ڈالرز کی شکل میں جمع رقوم نکال لیں، ایکسچینج کی جانب سے یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے ان پر جرمانہ عائد کئے جانے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پیر کو کرپٹو کی بڑی کمپنی پر سیکیورٹیز قانون کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کمپنی کا یہ اقدام بددیانتی اور قانون سے بچنے کی کوشش کے مترادف ہے۔
بائننس پر مبینہ طور پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے امریکی شہریوں کو تجارت کی اجازت دی حالاں کہ یہ پلیٹ فارم خود امریکا میں سکیورٹیز ایجسچینج کے طور پر رجسٹرڈ نہیں ہے۔ کیس میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ کمپنی نے صارفین کے فنڈز کا غلط استعمال کیا۔
امارات میں تارکین وطن بشمول پاکستانی کرپٹو کے ذریعے رقم بھیجنے لگے
بائنانس امریکا نے ٹوئٹر پر کہا کہ ہم امریکی ڈالرز میں رقوم لینے کرنے کا سلسلہ معطل کر رہے ہیں اور صارفین کو مطلع کر رہے ہیں کہ ہمارے بینکنگ پارٹنرز بھی امریکی ڈالرز نکالنے کے چینلز کو 13 جون سے روکنے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الوقت ہم کرپٹو میں رقوم کی منتقلی کا بڑا ادارہ ہیں اس لئے ہم یہ پیشگی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ ایکسچینج نے کلائنٹس کو لکھے گئے ایک نوٹ میں کہا کہ ہم صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ 13 جون تک اپنے امریکی ڈالرز کو بینک ٹرانسفر کے ذریعے واپس لے لیں۔
یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے بائنانس کیخلاف اپنی درخواست میں 13 الزامات عائد کئے ہیں جن میں پلیٹ فارمز کیساتھ ساتھ اس کے بانی چینگ پینگ زاہو سمیت ان کے زیر انتظام سرمایہ دار ادارے بھی شامل ہیں۔
کمیشن نے منگل کو عدالتوں سے کہا کہ وہ کمپنی اور چینگ پینگ زاہو سے منسلک اثاثوں کو منجمد کر دیں، زاہو کو ایک وقت میں بدنام زمانہ کرپٹو ٹائیکون سیم بینک مین فرائیڈ کے مخالف کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔
بائنانس نے جمعرات کو یہ کہتے ہوئے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے اقدامات پر تنقید کی کہ وہ یو ایس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے بے جا حملوں کے خلاف اپنا، اپنے صارفین اور صنعت کا بھرپور طریقے سے دفاع کرتے رہیں گے۔ یہ کیس مارچ میں ایک اور امریکی ریگولیٹر، کموڈٹیز فیوچرز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ذریعے بائنانس کے خلاف الزامات کے بعد سامنے آیا۔