کوالالمپور: ماریشیز میں جاری چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ آج کینیا کے خلاف کھیلے گی۔
اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو میزبان ٹیم ماریشیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، فاتح ٹیم نے قومی ٹیم کے خلاف 0-3 سے کامیابی سمیٹی تھی، میچ میں پاکستان کے مڈ فیلڈ نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
ایونٹ میں پاکستان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری میچ 17 جون کو جبوتی کے خلاف کھیلے گی ۔
شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہونگے
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق اس ٹورنامنٹ سے قومی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر صلاحیتوں کے اظہار اور آئندہ میگا ایونٹس کی تیاریوں کے مواقع ملیں گے جبکہ ساف کپ کے لئے مضبوط سکواڈ کی تشکیل میں بھی مدد ملے گی۔
یاد رہے کہ چار ملکی ٹورنامنٹ میں ماریشیز ، پاکستان ، کینیا اور جبوتی کی ٹیمیں ان ایکشن ہیں۔