اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے سری نگر ہائی وے پر سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا ہے۔ وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اوور ہیڈ برج کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔ہم نے آئی جے پی روڈ کا نام بدل کر کیپٹن کرنل شیر خان شہید روڈ رکھ دیا ہے۔
بائیس ہزار 260 افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، شرجیل میمن
تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اب قیامت تک کسی کو شہداء کی بے حرمتی کرنے کی جرأت نہیں ہوگی۔ حقائق نے تمام جھوٹے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔پاک روس معاہدے کے تحت روس سے خام تیل کا جہاز پاکستان آچکا ہے۔
خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ روسی تیل خریدنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے۔ روسی تیل عالمی قیمت سے 15 ڈالر سستا ہے۔ سابقہ عمران خان حکومت نے صرف قوم کا وقت ضائع کیا۔ یہ منصوبے گزشتہ حکومت کی بد ترین پلاننگ کے باعث سست روی کا شکار تھے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرتے وقت اسلام آباد کی قدرتی خوبصورتی کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔ وہ قومیں زندہ رہتی ہیں جو اپنے شہداء کو یاد رکھتی ہیں۔