اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ اور سابق رکن حنیف عباسی نے ملاقات کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے رکنِ اسمبلی ناز بلوچ اور سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے منگل کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے بجٹ کو نوجوانوں کی ترقی کا بجٹ قرار دیدیا
حنیف عباسی سے ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق رکنِ اسمبلی کی ملک کیلئے خدمات کی تعریف کی۔
منگل کے روز رکنِ قومی اسمبلی ناز بلوچ نے بھی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال میں عوام کی آمدن بڑھے گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ مالی سال میں عوام کی آمدن بڑھے گی، نیا بجٹ نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا بجٹ ہے۔ حکومت مایوسیوں کو مٹائے گی۔