نیب نے بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں آج طلب کر لیا

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں تفتیش کیلئے آج طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے بشریٰ بی بی کو آج صبح 11 بجے طلب کیا۔ نیب ٹیم نے طلبی کا نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں وکیل علی اعجاز بٹر کے توسط سے موصول کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:

نظام کی خرابی نے ملک کو خطرے میں ڈال دیا۔شاہد خاقان عباسی

قومی احتساب بیورو کے ارسال کردہ نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی آج صبح 11 بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہوں اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔

گزشتہ ماہ نیب کی ٹیم نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا تھا، بعد ازاں 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور فوجی تنصیبات پر حملوں کے واقعات سامنے آئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عمران خان پر الزام ہے کہ ان کے دور میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کیلئے 2019ء میں ملک ریاض سے زمین حاصل کی گئی۔

عمران خان دورِ حکومت میں زمین کی منتقلی کے دوران مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن ہوئی، جس کا الزام سابق وزیر اعظم پر عائد کیا جارہا ہے۔نیب حکام بشریٰ بی بی کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔