راولپنڈی: پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو جہنم واصل جبکہ دو کو زخمی کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شمالی وزیرستان میں کیا جہاں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھا،سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا۔
مزید پڑھیں:سمندری طوفان بپر جوائے سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات
مقامی لوگوں نے علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا۔