سانحہ9مئی کے ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دینے کی قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ9مئی کے ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دینے کی قرارداد منظور
سانحہ9مئی کے ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت سزا دینے کی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے پیش کی گئی 9 مئی کے سانحات کی مذمتی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایک جماعت اور اس کے سربراہ نے فوجی تنصیبات پر حملے کئے، ان حملوں سے ریاستی اداروں کو نقصان پہنچا۔

9مئی کے سانحے کے ملزمان کے خلاف ایک دن کی بھی تاخیر کے بغیر کارروائی کی جائے، اس کا بوجھ اس جماعت کے اپنے کارکن بھی نہیں اٹھا پا رہے ہیں، ثابت ہو گیا ہے کہ اس کا ایجنڈا ملک دشمنی ہے۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایسے عناصر کے خلاف قانونی و آئینی تحفظ حاصل ہے، پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے تحت کارروائی مکمل کر کے سزا دی جائے۔

مزید پڑھیں:حکومت بتائے سربراہ تحریک انصاف کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی، مولانا فضل الرحمن

قرارداد کے متن کے مطابق قانونی کارروائی کے دوران کسی قسم کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، اس حوالے سے پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

Related Posts