اورماڑہ: سمندری طوفان ”بائپرجائے” کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، سمندر میں تیز لہروں کے باعث پانی رہائشی علاقے میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے۔
بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان کے باعث مکران کی سمندری حدود میں طغیانی کے سبب اورماڑہ دیمی زر میں سمندر بپھر گیا، سمندر کا پانی کنارے والی سڑک کو پار کر کے دکانوں، کمپنیوں اور آبادی کے علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا۔
#بلوچستان کے ساحلی پٹی پر واقع سمندر اورماڑہ کی صورتحال@Manzoor_rind @SidrahDar @Saherb1 @AsadAToor @ShahzebJillani#Balochistan#CycloneBiparjoy pic.twitter.com/ozwkpHRCEj
— Shahmeer Masood (@shahmeermasood2) June 12, 2023
مزید پڑھیں:طوفان بیپر جوائے سے بھارت میں بھی تباہی کا خدشہ، ساحلی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری
سمندر میں شدید طغیانی کے سبب ماہی گیروں کی املاک کو شدید نقصانات کا اندیشہ ہے،پانی آبادی میں داخل ہونے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ہیں۔