ممبئی: سمندری طوفان بیپر جوائے نے بھارت کا بھی رٗخ کرلیا، گجرات، مہاراشٹر اور گوا سمیت ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ریاست گجرات میں بھی طوفان بیپر جوائے کے سبب تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور سمندر میں لہریں بلند ہیں جبکہ بیپر جوائے کے زیر اثر گجرات کے اضلاع میں 13 سے 15 جون تک شدید بارشیں متوقع ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات کے اضلاع میں 13 س 15 جون تک 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کچ اور سوراشٹرا کیلئے الرٹ جاری کردیا۔
سمندری طوفان بیپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم، 600 کلومیٹر دور
ممبئی میں طوفان کے زیر اثر ہواؤں کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ کرکے رن ویز بند کر دیئے گئے ہیں اور شہر میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو 12 سے 15 جون تک سمندر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔