وعدہ کرتا ہوں، نیب کو کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے۔چیئرمین نیب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں، قومی احتساب بیورو کو اس کا کھویا ہوا وقار واپس دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کہا کہ نیب خاموشی کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ یہ عدلیہ کا کام ہے کہ ملزمان کو سزا دے۔

یہ بھی پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں شہید سکیورٹی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم پہلے قومی احتساب بیورو کی اور پھر اپنی اصلاح کریں گے۔ قوم کی دی ہوئی ذمہ داری پوری ہوگی، متاثرین کی مدد کیلئے نئی پالیسی لائی جارہی ہے۔

خطاب کے دوران چیئرمین نیب نے کہا کہ ملک بھر میں بدعنوانی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نیب افسران کو ہدایت کرتا ہوں کہ کم سے کم وقت میں مقدمات نمٹائیں۔ احتساب بیورو کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرے گی۔

چیئرمین نیب  نے کہا کہ نکتہ چینی خندہ پیشانی سے برداشت کریں گے۔ خاموشی کے ساتھ کام جاری رکھنا ہے، ملزمان کو سزا دینا عدلیہ کا فرض ہے۔ ہمارا مقصد کرپشن اور وائٹ کالر جرائم کا خاتمہ ہے۔

Related Posts