شمالی وزیرستان میں شہید کیے گئے سکیورٹی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ادا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میران شاہ: شمالی وزیرستان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تینوں سکیورٹی اہلکاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شہداء میں صوبیدار اصغر علی شہید بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سبزہ زار اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ صوبیدار اصغر علی، لکی مروت کے ہی 26سالہ سپاہی نسیم خان اور ایبٹ آباد کے 22سالہ سپاہی محمد زمان شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تینوں شہداء کو مکمل فوجی اعزازات کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا ہے۔ نمازِ جنازہ میں سینئر حاضر ڈیوٹی اور ریٹائرڈ افسران اور سپاہیوں نے شرکت کی۔ شہداء کے رشتہ داروں اور عوام کی بڑی تعداد بھی شہداء کی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج سمیت دیگر سکیورٹی فورسز کی جنگ جاری رہے گی۔ پاک فوج کسی بھی قیمت پر مادرِ وطن کا دفاع یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔ 

Related Posts