اسلام آباد کی ایک مسجد نے غیر شرعی جہیز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ایک مسجد نے غیر شرعی جہیز کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے جس کا مقصد ہمارے معاشرے میں جاری جہیز کے ناجائز مطالبات کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مسجد نے نیک مقصد کے تحت جہیز مخالف مہم کا آغاز کیا ہے۔ متعدد معاشرتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ کبھی غیر شرعی جہیز کی لین دین میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ملکۂ ہالینڈ پاکستانی خاتون ڈیزائنر کے لباس میں شاہی تقریب میں شریک 

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے متعدد مشرقی روایات کی پاسداری کرنے والے معاشروں میں لڑکے والوں کی طرف سے لڑکی والوں پر شادی سے قبل بھاری بھرکم جہیز کے مطالبات رکھ دئیے جاتے ہیں۔

یہ بھی واضح رہے کہ جہیز دینا کوئی برائی نہیں ہے، تاہم اسلام میں جہیز کا تصور صرف اتنا ہی ہے کہ ایک والد جب اپنی بیٹی کو رخصت کرے تو اس کی ضروریات اور اپنی حیثیت کو دیکھتے ہوئے کچھ نہ کچھ تحائف اس کے ساتھ روانہ کرے، تاہم غیر شرعی جہیز کے مطالبات ہر حد سے تجاوز کرچکے ہیں۔

شادی سے قبل بھاری بھرکم جہیز کے مطالبات جن میں کاریں، بنگلہ اور بعض اوقات نوکری تک شامل ہوتی ہے، لڑکی والوں کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں، جس سے عدم مساوات جنم لیتی ہے۔

اسٹارٹ اپ پاکستان کا کہنا ہے کہ مہم کے ذریعے اجتماعیت اور معاشرے میں ہر شخص کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی جارہی ہے۔ اس کے ذریعے عوام کو مزید باشعور بناتے ہوئے غیر معقول معاشرتی روایات کو شکست دی جاسکے گی۔

مہم کا مقصد لڑکے والوں اور لڑکی والوں دونوں کے مابین مساوات کو فروغ دینا بھی ہے۔ معاشرتی حمایت کے ساتھ یہ مہم ایک ایسے نئے عہد کا آغاز کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے جس کے تحت معاشرے کو غیر شرعی جہیز جیسی لعنت سے پاک کیا جاسکے گا۔ 

Related Posts